سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا، محسن خان
پیر 10 اگست 2015 20:55
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) پاکستان کے سابق اوپنر اور ہیڈ کوچ محسن حسن خان نے امید ظاہر کی ہے کہ مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا اور وہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ سعید اجمل کو بطور کرکٹر بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک محنتی کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کئی اہم میچز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
سابق بلے باز نے مزید کہا کہ سعید اجمل ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں اور وہ نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ بہت جلد ٹیم میں جگہ حاصل کر لیں گے کیونکہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ سرفراز احمد کے حوالے سے سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہیں ٹیم میں مستقل بنیادوں پر کھیلانا چاہئے، ایسے کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کر دینا جو بھرپور فارم میں ہو زیادتی ہے اور اس سے پلیئر کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.