ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور سے ملاقات سے انکار نہیں کروں گا: فیصل واڈا

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 00:18

ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور سے ملاقات سے انکار نہیں کروں گا: فیصل ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اگست 2015 ء) فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ وہ محمد انور سے ملاقات سے انکار نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ان کی ایم کیو ایم کے متعدد رہنماوَں سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ محمد انور سے ملاقات سے انکار نہیں کریں گے تاہم محمد انور سے ملاقات کی تفصیلات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں بہت سے لوگ الطاف حسین سے بے زار آچکے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کئی بڑے لوگ الطاف حسین سے سخت پریشان ہیں۔ الطاف حسین اپنے ہی لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایک طرف تو محمد انور کو بیماری کے باعث رابطہ کمیٹی سے نکالا گیا اور دوسری جانب انہیں احتجاج میں کھڑا کردیا گیا۔