امید ہے جلد قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملے گا : سعید اجمل

منگل 11 اگست 2015 11:25

امید ہے جلد قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملے گا : سعید اجمل

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے وہ لندن میں کاؤنٹی میچز کھیل رہے ہیں جن میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کوچز کی محنت کی وجہ سے پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تینوں ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ہونے والی کسی بھی کرکٹ سیریز میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا موقع دیا جائےگا ۔