جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

منگل 11 اگست 2015 11:46

جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے زیراہتمام جشن آزادی ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست سے او پی ایف کالج گراؤنڈ، ایچ ایٹ، اسلام آباد میں شروع ہوگاینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی 4 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ینگ رائزنگ سٹار کلب، اسلام آباد کلب، ینگ رائزنگ اور اسلام آباد انٹرنیشنل سکو ل کلب ٹیمیں شامل ہیں،ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہاہے اور 17 اگست تک جاری رہے گا۔