جوجٹسو آزادی کپ 14 اگست کو کھیلا جائے گا

منگل 11 اگست 2015 11:48

جوجٹسو آزادی کپ 14 اگست کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جوجٹسو آزادی کپ 14 اگست کو لاہور میں کھیلا جائے گا،ڈائریکٹر سپورٹس طارق علی نے بتایا کہ یہ ایونٹ جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد کیا جارہے جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن ہونگے۔