میں ریتھک کے ساتھ کام نہیں کر رہی، دیپیکا پڈوکون

منگل 11 اگست 2015 12:19

میں ریتھک کے ساتھ کام نہیں کر رہی، دیپیکا پڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)بالی ووڈ میں افواہ تھی کہ چنائے گرل اور سپر ہیرو ریتھک روشن ایک ہی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ لیکن دپیکا پڈوکون نے اب اسکی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

ریتھک روشن تو اس پر خاموش رہے لیکن آخر کار چنائے گرل نے لب کشائی کر ہی دی۔ دپیکا پڈوکون کہتی ہیں کہ وہ ایسے کسی پروجیکٹ میں شامل نہیں جس میں سپر ہیرو رتھک روشن ہیں۔آرزو تو ہے کہ چنائے گرل کی لیکن کہتی ہیں کہ دوسری فلمی مصروفیات اس قدر ہیں کہ کسی اور فلم کا وقت ہی نہیں۔