ایک ہی جوڑے نے 68بار شادی کیو ں کی ؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 11 اگست 2015 12:28

ایک ہی جوڑے نے 68بار شادی کیو ں کی ؟

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست2015ء) دنیا بھر میں عجیب وغریب کارنامے دینے والوں کی کمی نہیں اور ایسے ہی ایک مثال حالیہ دنوں میں بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایک برطانوی جوڑا ایک دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 68بار شادی کی رسومات ادا کر چکا ہے ۔ 34سالہ ایلکس پیلنگ (Alex Pelling) اور 32سالہ لیزاگانٹ (Lisa Gant) نے شادی کا مثالی مقام ڈھونڈنے کی تلاش میں 68بارشادی کی ۔

اس جوڑے نے پہلی شادی 2011میں مانچسٹر میں کی جس کے بعد یہ جوڑا شادی کے لیے مثالی مقام کی تلاش میں دنیا بھر کی سیر کو نکل پڑا ۔

(جاری ہے)

اس سفر کا آغاز کینیڈا کے شہر کیوبک سے ہوا اور آخری بار اس جوڑے نے رواں برس اپریل میں کوئنزلینڈ میں ایک بار پھر شادی کی رسومات ادا کیں ۔یہ جوڑا اب تک کینیڈا ، امریکہ ، ہوائی ، آئرلینڈ ، سکاٹ لینڈ ، جنوبی افریقہ ، میکسیکو ، گوئٹے مالا، کوسٹاریکا ، کولمبیا ، پیرو ، فرانس ، پرتگال ، ہیٹی اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شادی کر چکا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر ملک میں شادی اس کی مقامی روایات اور رسومات کے مطابق کی جاتی ہے ۔ اپنے اس سفر پر آنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اس جوڑے نے اپنی تمام جائیداد اور اثاثے فروخت کر دئیے ہیں ۔ .