سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا، محسن خان

منگل 11 اگست 2015 12:29

سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا، محسن خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) سابق پاکستانی کوچ محسن حسن خان نے امید ظاہر کی ہے کہ مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کا قومی ٹیم میں جاندار کم بیک ہو گا اور وہ ایک بار پھر پاکستان کیلئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ سعید اجمل کو بطور کرکٹر بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک محنتی اور فتح گرکھلاڑی ہیں۔ سابق کھلاڑی نے مزید کہا کہ سعید اجمل ایک تجربہ کار کرکٹر ہیں اور وہ نئے بالنگ ایکشن کے ساتھ بہت جلد ٹیم میں جگہ حاصل کرلیں گے۔ سرفراز احمد کے حوالے سے سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہیں ٹیم میں مستقل بنیادوں پر کھلانا چاہئے کیونکہ بھرپور فارم کے مالک کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کر دینا زیادتی ہے جس سے پلیئر کا مورال ڈاؤن ہوتا ہے۔