ا لفیصل کلب اور اکبر کلب کے درمیان جشن آزادی فٹ بال میچ14 اگست ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 اگست 2015 12:46

ا لفیصل کلب اور اکبر کلب کے درمیان جشن آزادی فٹ بال میچ14 اگست ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام الفیصل فٹ بال کلب اور اکبر کلب کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی فٹ بال میچ14 اگست کو کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ میں ہوگا،الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور میچ کے مہمان خصوصی سید شرافت حسین بخاری ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے-