جشن آزادی کے موقع پرملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، مدثر آرائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 اگست 2015 12:47

جشن آزادی کے موقع پرملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)جشن آزادی کے موقع پر14 اگست کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں نیٹ بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر مرد اور خواتین ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، واہ کینٹ، اسلام آباد، حیدرآباد اور فیصل آباد میں ہونگے، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،