گوگل کئی ذیلی اداروں میں تقسیم، الفابیٹ مجموعی طور پر نگرانی کرے گا

منگل 11 اگست 2015 12:57

گوگل کئی ذیلی اداروں میں تقسیم، الفابیٹ مجموعی طور پر نگرانی کرے گا

سان فرانسسکو ۔ 11 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنی تنظیم نو کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ادارے کو کئی ذیلی اداروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ذیلی اداروں کی نگرانی کا کام جس شعبہ کا سونپا گیا ہے اسے الفا بیٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے سربراہ گوگل کے چیف ایگزیکٹو لیری پیج ہوں گے۔ گوگل کا تحقیقی شعبہ ایکس لیب بھی الفابیٹ کی زیر نگرانی کام کرے گا۔ گوگل کے دیگر ذیلی اداروں میں سے گوگل وینچرز سرمایہ کاری کے معاملات کی نگرانی کرے گا۔ گوگل کے سرچ، صحت اور سائنس سے متعلقہ شعبے براہ راست الفابیٹ کی زیر نگرانی کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :