ایم کیو ایم لاہور چیپٹر کے رہنما ایڈووکیٹ مقصود اعوان کا "300 ساتھیوں" کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان

منگل 11 اگست 2015 13:13

ایم کیو ایم لاہور چیپٹر کے رہنما ایڈووکیٹ مقصود اعوان کا "300 ساتھیوں" ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لاہور چیپٹر کے رہنما ایڈووکیٹ مقصود اعوان نے اپنے "300 ساتھیوں" کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا.لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے مقصود اعوان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم اور پارٹی قائد الطاف حسین کی "ملک دشمن" سرگرمیوں کی وجہ سے کیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 118 سے کامیاب ہونے والے انور گِل بھی اس موقع پر موجود تھے.اس موقع پر مقصود اعوان کا کہنا تھا کہ "ریاستی اداروں کے خلاف اور ہندوستانی ایجنڈے " پر کام کرنے والے عناصر کے ساتھ کام جاری رکھنا ان کے اور ان کے ساتھیوں کے لیے ناممکن ہوگیا ہے.انھوں نے ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم رہنماوٴں کے خلاف " گواہ"بننے کی بھی پیشکش کی.ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے حال ہی میں پارٹی کارکنوں سے اپنے خطاب میں امریکا، نیٹو اور ہندوستان سے "مدد" طلب کی تھی، جبکہ اس سے قبل بھی وہ فوج اور رینجرز جیسے ریاستی اداروں سے متعلق کچھ ایسے بیانات دے چکے ہیں،جن پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :