ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ : خواتین کی 4X100 میٹر متفرق ریلی کا فائنل چین نے جیت لیا

منگل 11 اگست 2015 13:23

ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ : خواتین کی 4X100 میٹر متفرق ریلی کا فائنل چین نے ..

کازان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)چین نے گزشتہ روز ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں خواتین کی 4X100 میٹر متفرق ریلی کا فائنل جیت لیا ۔ چین کی چار تیراکوں پر مشتمل ٹیم نے تین منٹ 54.41 سکینڈز میں سونے ، سویڈن ٹیم کی ٹیم نے0.83سکینڈ کے فرق سے چاندی اور آسٹریلیا نے 1.15کے فرق سے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن امریکہ نے 2.35کے فرق کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرکے تمغہ حاصل کرنے کا موقع ضائع کردیا جبکہ امریکہ نے سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپس میں مردوں کا 4x100 میٹر میڈلے ریلے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔امریکی کوارٹریٹ نے تین منٹس29.93سیکنڈز کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا جبکہ آسٹریلیا نے 0.15سیکنڈز کے فرق سے چاندی اور دفاعی چیمپئن فرانس نے0.57سیکنڈز کے فرق سے کانسی کا تمغہ جیتا۔