برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 15 ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
منگل 11 اگست 2015 13:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء ) برصغیر میں پاپ میوزک کی بانی نازیہ حسن کی 15 ویں برسی پرسوں (جمعرات ) کو منائی جائے گی ۔نازیہ حسن نے پندرہ سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا ان کی گائیکی سے متاثر ہوکر بھارتی پروڈیوسر وڈائریکٹر فیروز خان نے ان کو اپنی فلم ”قربانی“کے گانے کیلئے منتخب کرلیا ۔ نازیہ حسن نے فلم قربانی میں گانا ” آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے “گا کر چاروں طرف اپنی خوبصورت آواز کا جادو بکھیر دیا اوراس گانے نے نازیہ حسن کو راتوں رات سپراسٹار بنا دیا اور اس طرح وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کی میوزک انڈسٹری میں بھی جانا پہچانا نام بن گئیں۔
نازیہ حسن کا پہلا البم ”ڈسکو دیوانے “1982 ء میں ریلیز ہوا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔(جاری ہے)
اس البم میں ان کے بھائی زوہیب حسن نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ڈسکو دیوانے کے بعد اگلے دس سالوں میں نازیہ کے چار مزید البم بوم بوم،ینگ ترنگ، ہاٹ لائن اور کیمرہ کیمرہ ریلیز ہوئے۔ نازیہ نے پاکستان میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے بین کے نام سے این جی او بھی بنائی ۔
نازیہ حسن نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 20سے زائد میوزک ایوارڈ حاصل کیے۔جن میں بالی وڈ کا سب سے بڑا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے۔ میوزک کی دنیا میں لاتعداد خدمات کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس بھی دیا ۔کیرئیر کے عروج میں ہی نازیہ کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہوگیا تھا جس کے باعث وہ 13 اگست 2000 ء کو لندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ نازیہ حسن پندرہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اپنے خوبصورت گانوں کی وجہ سے آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.