اداکارہ نگار چوہدری نے لڑائی جھگڑا معمول بنا لیا، گانے کی انٹری پرا داکارہ شانزا کے ساتھ تکرار

منگل 11 اگست 2015 13:53

اداکارہ نگار چوہدری نے لڑائی جھگڑا معمول بنا لیا، گانے کی انٹری پرا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء ) اداکارہ نگار چوہدری نے لڑائی جھگڑا معمول بنا لیا، گانے کی انٹری پرا داکارہ شانزا کے ساتھ تکرار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نگار چوہدری نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے نیا فارموالا ایجاد کرتے ہوئے اداکاراؤں سے لڑائی جھگڑا معمول بنا لیا ہے ۔ناز تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے ”نوٹاں نوں سلام “کے دوران نگار چوہدری اور شانزا کے درمیان گانے کی انٹری پر تکرا ر ہوئی جس پر شانزا نے نگار چوہدری کو کھری کھری سنا دیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اس موقع پر ساتھی فنکاروں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروادیا ۔نگار چوہدری کے ساتھ کام کرنے والی بعض اداکاراؤں نے گلہ کیا ہے کہ کل کی آنیو الی اداکارہ نگار چوہدری آج خود کو سپرسٹاربنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اوربااثر لوگوں کی پشت پناہی کی وجہ سے اپنی چود راہٹ قائم کرنا چاہتی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی اداکار صرف اپنے کام کی وجہ سے ہی کامیاب ہوتا ہے ۔ یادر ہے کہ نگار چوہدری اس سے قبل بھی متعدد اداکاروں سے جھگڑا کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے جب نگار چوہدری سے موبائل پر رابطہ کیا گیا تو ان کا سیل آف تھا ۔ جبکہ اداکارہ شانزا کا نمبر مسلسل دوسری لائن پر مصروف تھا ۔