انور مقصودکی نغمہ نگاری سے سجی فلم ”مور“یوم آزادی پرریلیزہو گی

منگل 11 اگست 2015 14:11

انور مقصودکی نغمہ نگاری سے سجی فلم ”مور“یوم آزادی پرریلیزہو گی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)انور مقصودکی نغمہ نگاری اور اسٹرنگز کی کمپوزیشن سے سجی فلم مور چودہ اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔جاندار کہانی،دلکش لوکیشن،اسٹرنگز کی موسیقی،انورمقصود کے دلوں میں اْتر جانے والے نغمے،باصلاحیت اداکاروں سے سجی فلم "مور " یوم آزادی کا خاص تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

فلم مور سچی کہانی پر مبنی فلم ہے، فلم کے ڈائریکٹر جامی کو امید ہے ان کی کاوش لوگوں کو ضرور پسند آئے گی-فلم "مور" کے گانے معروف بینڈ اسٹرنگز نے کمپوزکیے ہیں۔

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کا کہنا ہیکہ انھوں نے اپنی مخصوص پہچان اور ڈگر سے ہٹ کر کام کیاہے۔معروف ادیب اور نغمہ نگار انور مقصود کا کہنا ہے کہ فلم کسی بھی طرح سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔ا?زاد فلم کمپنی اور مانڈوی والا انٹرٹینمٹ کی مشترکہ پیش کش فلم مورجیو فلمز کے تعاون سے چودہ اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔