ہالی وڈ باکس آفس پر ’مشن امپاسیبل‘ کا راج، فلم ’فنٹاسٹک فور‘ دوسرے نمبر پر

منگل 11 اگست 2015 14:17

ہالی وڈ باکس آفس پر ’مشن امپاسیبل‘ کا راج، فلم ’فنٹاسٹک فور‘ دوسرے ..

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)ٹام کروز کی ’مشن امپاسیبل۔روگ نیشن‘ نارتھ امریکن باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی چھائی رہی۔ مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم میں ٹام کروز ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم کا مقابلہ کرتے ہیں، جو امپاسیبل مشن فورس کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ اس فلم نے ویک اینڈ کے اختتام پر مزید 2کروڑ 94لاکھ ڈالر کمائے اور باکس ا?فس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی اس کا پہلا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

ادھر مارول کامکس کے سپر ہیروز کے کارناموں پر مبنی فلم ’فنٹاسٹک فور‘ فلمی پنڈتوں کی توقعات پر پوری نہیں اتر سکی۔ جمعے کو ریلیز کے بعد 3دن میں ’فنٹانسٹک فور‘ نے 2کروڑ 62لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی، تاہم فلم کے متعلق ماہرین کی رائے زیادہ اچھی نہیں ہے۔ فنٹاسٹک فور کے ساتھ ایک اور فلم ’دا گفٹ‘ بھی نارتھ امریکا میں ریلیز کی گئی۔ اس سائیکلوجیکل تھرلر فلم میں جیسن بیٹ مین اور ریبیکا ہال نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم نے 3دن میں 1کروڑ 20لاکھ ڈالر کمائے اور باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔