کائلی جینر کی18ویں سالگرہ، ٹائیگا نے3لاکھ20ہزار ڈالرز کی فراری گفٹ کر دی

منگل 11 اگست 2015 14:24

کائلی جینر کی18ویں سالگرہ، ٹائیگا نے3لاکھ20ہزار ڈالرز کی فراری گفٹ کر ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) امریکی ٹی وی پرسنیلٹی اور ماڈل کائلی جینر کی 18ویں سالگرہ پر ان کے بوائے فرینڈ ریپر سنگر ٹائیگا نے 3لاکھ 20 ہزار ڈالر کی فراری گاڑی گفٹ کر دی۔کاردیشیان سسٹرز کی سب سے چھوٹی بہن کائلی نے 18ویں سالگرہ لاس اینجلس میں منائی جہاں سالگرہ کی تقریب میں ان کے گھر والوں کے علاوہ ہالی ووڈ کی متعدد شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تقریب میں کائلی جینر سے بڑی بہن کینڈل جینر، خلوئے کاردیشیان، کم کاردیشیان، کم کاردیشیان کے خاوند کینی ویسٹ، کاردیشیان سسٹرز کی والدہ کرس جینیر اور جنس تبدیل کروا لینے والے والد کیٹلین جینر نے بھی شرکت کی۔کائلی جینر نے اپنی سالگرہ پر اپنے بال کی رنگت بھی تبدیل کر لی، انہوں نے اپنے سیاہ بالوں کو بلونڈ کلر دے دیا۔

(جاری ہے)

تقریب کئی گھنٹے تک جاری رہے ، ٹائیگا نے گانا گا کر کائلی سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

اس کے بعد تحائف دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی طویل ثابت ہوا۔ سب سے قیمتی تحفہ بھی ٹائیگا کی طرف سے ہی دیا گیا جو کہ سوا تین لاکھ ڈالر کی گاڑی تھی۔ کم کاردیشیان کے خاوند اور کائلی کے بہنوئی نے ان کے لئے پہلا سنگل میوزک ویڈیو کا تحفہ دیا۔ کائلی نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ان کی 18ویں سالگرہ ان کے لئے سب سے یادگار ثابت ہوئی ہے