پاکستان اور بیلا روس کا ایک دوسرے کا سفارتخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

منگل 11 اگست 2015 14:39

پاکستان اور بیلا روس کا ایک دوسرے کا سفارتخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

منسک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) پاکستان اور بیلا روس نے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کا سفارتخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیلا روس سے تجارت ، دفاع، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں، دونوں ممالکوں کا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے بیلا روس پارلیمنٹ کے چیئرمینوں نے ملاقات کی، ایوان نمائندگان اور کونسل آف ری پبلک کے چیئرمین ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، پاکستان کی طرف بیلا روس کی پارلیمنٹ بھی دو ایوانوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے دونوں ملکوں میں پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیلا روس سے تجارت ، دفاع، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں، دونوں ممالکوں کا پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ تشکیل دیا جانا چاہیے،روسی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سمجھوتوں پر موثر عملدرآمد ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، بزنس کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع دیں گے، میڈیکل، اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تربیت میں پاکستان سے تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :