ہمیں پاکستانی ایدھی فاوئنڈیشن کا شکریہ ادا کرنا چا ہئے جنہوں نے ایک انڈین کو تیرہ سال اچھی طرح رکھا ’ سلمان خان

منگل 11 اگست 2015 16:16

ہمیں پاکستانی ایدھی فاوئنڈیشن کا شکریہ ادا کرنا چا ہئے جنہوں نے ایک ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست2015ء) بجرنگی بھیا کے کردار سے ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے سلمان خان نے ایک انڈین ٹی وی کو انٹرویومیں کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی ایدھی فاوئنڈیشن کا شکریہ ادا کرنا چا ہئے جنہوں نے ایک انڈین کو تیرہ سال اچھی طرح رکھا ۔

(جاری ہے)

سلمان خان کا کہنا تھا کہ گیتا کہ والدین کو ڈھونڈنا بے حد مشکل ہوگا مگر میں اور کبیر خان اس کوشش میں ہیں کہ ایسا ہو جائے،باقی رہی گیتا کو انڈیا لانے کی بات تو بہتر ہے کہ یہ کام انڈیا کی حکومت پر چھوڑ دینا چاہئے ۔یہ حکومت کا کام ہے اور وہ اسے بہتر طریقے سے کر لے گی۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر گیتا ان سے ملے گی تو انہیں بے حد خوشی ہوگی۔‎

متعلقہ عنوان :