ٹنڈو الہ یار، سانحہ قصور کے بعد شہباز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا اصغر تھیبو

منگل 11 اگست 2015 16:39

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغر تھیبو نے کہا ہے کہ سانحہ قصور کے بعد شہباز شریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے سانحہ قصور کے بعد شہباز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے وزیر اعلیٰ پنجاب شوبازیاں زیادہ کرتے ہیں عملی اقدامات کم کرتے ہیں افسران کو معطل کرنے والے خود کب مستعفی ہوں گے سانحہ قصور کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر یوم آزادی کی اصل روح کو حاصل کیاجاسکتا ہے سانحہ قصور پر ہر شخص کو اپنی طاقت کے مطابق آواز بلند کرناہوگی اس گھناؤنے واقعے میں ملوث درندہ صفت ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں حکومت سانحہ قصور کے متاثرہ افراد کی خاموشی کے ساتھ مالی مدد بھی کرے آج بھی حکومت پنجاب ظالم درندوں کو بچانا چاہتی ہے جب تک سانحہ کے متاثرہ افراد کو انصاف نہیں ملے گا ظالم درندوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :