جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ12اگست سے شروع ہوگا ،ملک تجمل حیات

منگل 11 اگست 2015 18:04

جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ12اگست سے شروع ہوگا ،ملک تجمل حیات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزاد ی کی مناسبت سے آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ آج12اگست سے فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور میں شروع ہوگی ،تین روزتک منعقدہ اس ایونٹ میں خیبر پختونخواکے بہترین باکسر زسمیت جونیئر کھلاڑی بھی حصہ لیں گے ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وسکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان کرینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک تجمل حیات خان اور سیکرٹری عطرت نذیر بھٹی نے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی جشن آزادی جوش جذبے سے منانے کیلئے کامیاب انداز میں باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے جسمیں جونیئر اور سینئرز باکسرز اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کرینگے ۔عطرت نذیرکاکہناتھاکہ تین روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے صدراور ماہر تعلیم ملک تجمل حیات خان مہمان خصوصی ہونگے جو کامیاب باکسروں میں ٹرافیاں وکیش انعامات تقسیم کرینگے ۔

ا س موقع پر فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے ایجوکیشن ڈائریکٹر آصف جاہ سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہونگے ۔