جشن آزادی سائیکلنگ ریس چودہ اگست کو منعقد ہوگی

منگل 11 اگست 2015 18:04

جشن آزادی سائیکلنگ ریس چودہ اگست کو منعقد ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب سائیکل ریس کے مقابلے چودہ اگست کو منعقد کئے جارہے ہیں جس میں سو سے زائد سائیکلسٹ شرکت کرینگے ۔ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب سائیکلنگ چیمپئن شپ 14 اگست صبح 10 بجے موٹروے نادرن بائے پاس روڈ پر ٹیم ٹرائلز اور انفرادی مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا۔

جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ گیار ہ سائیکلنگ کلبوں کے سو سے زائد سائیکلسٹ شرکت کرینگے ۔ نثار احمد خان کے مطابق صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہرسال کی طرح اسال بھی یوم آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر آزادی سائیکل ریس کا انعقاد کررہی ہے جس میں زیادہ تر نیو ٹیلنٹ عام سائیکل پر ریس میں شرکت کرتا ہے اور اس ہی میں سے نئے ٹیلٹ کو صوبائی اور نیشنل لیول کے مقابلوں کیلئے سلیکٹ کیاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

مقابلے چودہ اگست کو صبح نو بجے موٹروے نادرن بائے پاس سے شروع ہونگے جس کا افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب سٹی یونیورسٹی میں منعقد ہونگے جس کے مہمان خصوصی سٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہونگے ۔ جو کہ تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، کیش اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :