پیپلز پارٹی پاکستانیوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کیخلاف ہے : بلاول بھٹو زرداری

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 19:13

پیپلز پارٹی پاکستانیوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کیخلاف ہے : بلاول ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستانیوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کیخلاف ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستانیوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد پہلے پاکستانی ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کے درمیان کھڑا ہونا میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔حالات چاہے جیسے بھی ہوں ہمارا نظریہ نہیں بدلے گا۔ پیپلز پارٹی ہر سازش کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے وہ احمق ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کمان انہوں نے سنبھال لی ہے۔ پیپلز پارٹی نہ تو ختم ہورہی ہے نہ ختم ہوگی۔