اقلیتی برادری کو نقصان پہنچانے والوں کو دہشت گرد تصور کیا جائے گا : صدر مملکت ممنون حسین

muhammad ali محمد علی منگل 11 اگست 2015 22:36

اقلیتی برادری کو نقصان پہنچانے والوں کو دہشت گرد تصور کیا جائے گا : ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اگست 2015 ء) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کو نقصان پہنچانے والوں کو دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہن تھا کہ دین اسلام اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ پاکستان میں ہر شخص کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتی برادری کو نقصان پہنچانے والوں کو دہشت گرد تصور کیا جائے گا۔ ایسے افراد ریاست کے دشمن تصور کیے جائیں گے۔