میراچیف جسٹس کادوردھرنے سے شروع ہوا،زیرالتواء مقدمات کی تعدادمیں کمی ہوئی ،تعاون پرججزکامشکورہوں ؛چیف جسٹس ناصرالملک

منگل 11 اگست 2015 22:59

میراچیف جسٹس کادوردھرنے سے شروع ہوا،زیرالتواء مقدمات کی تعدادمیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء)چیف جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ میراچیف جسٹس کادوردھرنے سے شروع ہوا،زیرالتواء مقدمات کی تعدادمیں کمی ہوئی ،تعاون کرنے پرججزکامشکورہوں ۔منگل کی شب پاکستان بارکونسل کی جانب سے چیف جسٹس ناصرالملک کے اعزازمیں عشائیہ دیاگیا،جس میں سپریم کورٹ اورہائی کورٹس کے ججزاورسینئروکلا ء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

عشایئے میں جسٹس ناصرالملک نے کہاکہ وہ جب 2005ء میں سپریم کورٹ آئے تومعاملات بہت سہل تھے ،2005ء کے بعدمشکلات کادورآتاگیااورپھرایک تحریک چلی جس کے بعدعدلیہ بحال ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ جب میں چیف جسٹس بناتودھرنے کادورتھا،میرادوردھرنے سے شروع ہواتھا،میرے دورمیں زیرالتواء مقدمات میں کمی ہوئی ،میں تعاون کرنے پرججزکامشکورہوں ،جن کے تعاون سے زیرالتواء مقدمات نمٹانے میں آسانی ہوئی