یونیسیف کا قصور میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر پر حکومت پاکستان سے رابطہ‘متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیا

بچوں کو جنسی زیادتی سے کس طرح بچانا ہے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا‘حکومت پاکستان جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردارتک پہنچائے گی:فلپ کوری

منگل 11 اگست 2015 23:02

یونیسیف کا قصور میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر پر حکومت پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) یونیسیف کا قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر پر حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی تفصیلات کے لئے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیسف کے ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر فلپ کوری نے ان واقعات کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

فلپ کوری کا کہنا تھا کہ بچوں کو جنسی زیادتی سے کس طرح بچانا ہے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔ یونیسف اس ضمن میں مقامی او قومی سطح پر حکام کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی ہے کہ حکومت پاکستان جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردارتک پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :