لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، اسلام آباد ، پشاور میں باران رحمت کی نوید

بدھ 12 اگست 2015 11:42

لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ، اسلام آباد ، پشاور میں باران ..

لاہور/ گوجرانوالہ / پشاور/ کشمیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست2015ء) لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے ، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، پشاور، کشمیر اور ژوب ڈویژن میں باران رحمت کی نوید سنائی ہے. شہر اقتدار اسلام آباد میں موسم گرم اور حبس برقرار ہے تاہم جڑواں شہروںاسلام آباد ، راولپنڈی میں آج دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں باغوں کے شہر لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج ہے ، مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی پھوار کے باعث موسم خوشگوار ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ بالائی اور زیریں سندھ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، ڈی آئی خان ، پشاور ، مردان ، میرپور خاص ، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :