الفیصل کلب اور اکبر کلب کے درمیان جشن آزادی فٹ بال میچ پرسوں ہو گا

بدھ 12 اگست 2015 12:11

الفیصل کلب اور اکبر کلب کے درمیان جشن آزادی فٹ بال میچ پرسوں ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام الفیصل فٹ بال کلب اور اکبر کلب کی ٹیموں کے درمیان جشن آزادی فٹ بال میچ جمعہ کو کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور میچ کے مہمان خصوصی سید شرافت حسین بخاری ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔