لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ الیون اورلکی سٹارنے کامیابی حاصل کرلی

بدھ 12 اگست 2015 12:12

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ الیون اورلکی سٹارنے کامیابی حاصل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ینگ الیون اورلکی سٹار نے اپنے ، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کے پروفیسر تنویر احمد اور مینر قادری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ الیون نے میلنگ الیون کو 11 رنز سے ہرا دیا اور دوسرے میچ میں لکی سٹار نے لیڈنگ یونٹ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ ریفری کے فرائض نور شاہ حیات گل ، ذیشان اسلم، قیصر بھٹی اورامجد نے سر انجام دیئے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس کے مطابق ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں شرکت کر رہیں ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور سیمی فائنل مقابلے 19 اگست کو جبکہ فائنل میچ 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :