فلم پروڈیوسر سارہ ترین کا دو فلمیں بنانے کا اعلان

بدھ 12 اگست 2015 12:24

فلم پروڈیوسر سارہ ترین کا دو فلمیں بنانے کا اعلان

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)فلم پروڈیوسر سارہ ترین نے دو فلمیں بنانے کا اعلان کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں فلمیں اردو زبان میں بنائی جائیں گی جن میں سے ایک فلم ”گینگسٹر“ ان کی فیملیز کے موضوع پر بنائی جائے گی ۔ سارہ ترین اس سے قبل فلم ” تمنا “ بھی بنا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سارہ ترین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل میں نے فلم ” تمنا “ پروڈیوسر کی تھی جو اپنے موضوع کے اعتبار سے بڑی اچھی فلم تھی مگر افسوس کہ وہ اتنا متاثر کن بزنس حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔ لیکن اس کے باوجود میرا عزم مضبوط ہے اور اسی وجہ سے میں نے دو فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو یقینا فلم بینوں کے معیار پر پورا اتریں گی ۔