گلوکارہ فرح انور کو بھارتی میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے اپنی نئی فلم میں بطور سنگر منتخب کر لیا

بدھ 12 اگست 2015 12:24

گلوکارہ فرح انور کو بھارتی میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے اپنی نئی فلم ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) گلوکارہ فرح انور کو بھارتی میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے اپنی نئی فلم میں بطور سنگر منتخب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستانی گلوکارہ فرح انور کو آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اپنی نئی فلم کے گانوں کے لئے بطور گلوکار منتخب کر لیا ہے اور رواں سال میں فرح انور بھارت جا کر فلم کے گانے ریکارڈ کروائیں گی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے بڑے نامور گلوکار بھارت میں گا کر بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں ۔