قصور : وزیر اعلی پنجاب کی آمد متوقع، ہیلی پیڈ کی تیاریاں شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 12:31

قصور : وزیر اعلی پنجاب کی آمد متوقع، ہیلی پیڈ کی تیاریاں شروع

قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قصور آمد کے پیش نظر حسین خان والا کے قریبی گاؤں میں ہیلی پیڈ تیار کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو قصور کے دورے کی کلیرنس نہیں دی.

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر قصور میں ہیلی پیڈ تیار کیا جا رہا ہے. ہیلی پیڈ کی تیاری کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پنجاب ہائی وے کے اہلکاران ہیلی پیڈ کی تیاری میں مصروف ہیں، واضح رہے کہ قصور میں جنسی زیادتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف دلوانے میں سنجیدہ ہیں تو وہ خود یہاں آئیں .

متعلقہ عنوان :