پاکستان ایک مرتبہ پھر سب سے آگے، پاکستانی انجینئیر نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کر لیا جس کی انٹر نیٹ صارفین کو ضرورت تھی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 12:50

پاکستان ایک مرتبہ پھر سب سے آگے، پاکستانی انجینئیر نے ایک ایسا سافٹ ..

آک لینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) : پاکستانی ہمیشہ ہی کسی سے کم نہیں رہے اور اکثر و بیشتر اپنے کارناموں اور ایجادات کے ذریعے خود کو دنیا بھر میں منواتے آئے ہیں. انجینئر ڈاکٹر رضوان اصغر بھی ایسے مثالی پاکستانیوں میںسے ایک ہیں. جنہوں نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کردیا ہے کہ جس کا مقابلہ دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا سافٹ ویئر بھی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف آکلینڈ میں کام کرنے والے پاکستانی انجینئر نے Oblivionنامی سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو کسی بھی صارف کا انٹر نیٹ پر موجود تمام ڈیٹا تلاش کرکے اسے صاف کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یورپ میں پاس کئے گئے ایک قانون کے مطابق کوئی بھی صارف انٹر نیٹ پر موجود ایسے مواد کو ڈیلیٹ کرواسکتا ہے جو اس کی تضحیک، تذلیل یا پریشانی وغیرہ کا سبب بن رہا ہو۔

(جاری ہے)

اس قانون کے منظور ہونے کے بعد گوگل کو 10لاکھ سے زائد صارفین نے اپنے بارے میں قابل اعتراض مواد کو انٹر نیٹ سے ہٹانے کیلئے درخواست دے دی ہے۔ لیکن گوگل اس کام میں انتہائی سست روی کا شکار ہے.دوسری جانب انجینئر رضوان کا تیار کردہ سافٹ ویئر کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کسی بھی صارف کی تصاویر ویڈیوز اور اس کے بارے میں لکھی گئی تحاریرکو انٹر نیٹ کے اربوں پیجز سے ڈھونڈ لیتا ہے۔دنیا کے نامور آئی ٹی ماہرین نے اسے ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے اور یہ خصوصاً ایسے لوگوں کیلئے ایک بڑی نعمت قرار دیا جارہا ہے کہ جن کے بارے میں ان کی رضامندی کے بغیر قابل اعتراض مواد انٹرنیٹ پر شائع ہو چکا ہے.

متعلقہ عنوان :