پی سی بی کا سرفراز احمد کو بطور کپتان آزمانے پر غور

بدھ 12 اگست 2015 13:02

پی سی بی کا سرفراز احمد کو بطور کپتان آزمانے پر غور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی قائدانہ صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے رواں برس دسمبر میں انگلینڈ لائنز کے خلاف شیڈول سیریز میں انہیں پاکستان اے ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام نے بتایا ہے کہ پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے پاکستان اے ٹیم کیلئے کئی ٹورز شیڈول کر رکھے ہیں، پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان پانچ لسٹ اے، پانچ ٹی ٹونٹی اور دو روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔