سیمی فائنل میں شکست بدقسمتی کا نتیجہ تھی ، محمد آصف

بدھ 12 اگست 2015 13:05

سیمی فائنل میں شکست بدقسمتی کا نتیجہ تھی ، محمد آصف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ورلڈ امیچر سنوکر کے سابق چیمپئن محمد آصف نے ’بدقسمتی‘ کو ورلڈ-6 ریڈز ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی شکست کی وجہ قرار دیا ہے سیمی فائنل میں یان بنگ ٹاوٴ کا دن تھا کیونکہ وہ شکست کے منہ سے باہر آئے اور مجھے ہرا کر فائنل میں پہنچے‘۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں اسجد اقبال کی شکست پر کہا کہ اسجد نے بہت اچھا کھیلا لیکن انٹرنیشنل تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہار گئے۔ا آصف کے مطابق، پاکستان کے پاس اب بھی دو ٹیم ایونٹس میں چمکنے کا موقع موجود ہے۔