نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراوٴنڈ ٹومیں فلڈ لائٹس لگانے کے منصوبہ رواں سال مکمل کرلیا جائیگا، عثمان انور

بدھ 12 اگست 2015 13:10

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراوٴنڈ ٹومیں فلڈ لائٹس لگانے کے منصوبہ رواں سال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)پنجاب اسپورٹس بورڈ نیایل سی سی اے کرکٹ گراوٴنڈ اورنیشنل اسٹیڈیم گراوٴنڈ ٹو پر فلڈلائٹس لگانے کیلئے پی سی ون تیار کرلیے،رواں سال دونوں گراوٴنڈز میں مصنوعی لائٹس روشن کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عثمان انور کی ہدایت پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراوٴنڈ ٹومیں آسٹروٹرف کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ فلڈ لائٹس لگانے کے منصوبے کورواں سال مکمل کرلیا جائیگا۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے فنڈز کی منظوری کیلئے نیشنل اسٹیڈیم گراوٴنڈ کا پی سی ون تیار کرلیا ہے۔ دوسری جانب ایل سی سی اے کرکٹ گراوٴنڈ میں بھی فلڈلائٹس لگانے کیلئے پنجاب اسپورٹس بورڈ نے تیاریاں شروع کردی ہیں، فلڈ لائٹس اور ٹاورز پر آنے والے اخراجات کی منظوری کیلئے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھیج دیا جائیگا۔