شلوار اور بنیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 13:11

شلوار اور بنیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء):دبئی ائیرپورٹ پر ایک خلیجی ملک کے شہری کی لی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر میں ایک آدمی کو ائیر پورٹ پر شلوار اور بنیان میں دکھایا گیا ہے۔ جو کہ عموما سعودی عرب اور کویت میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف اقسام کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے والے افراد کو سخت سزا ملنی چاہئیے تا کہ ان کا انجام دیکھ کر کوئی بھی دوبارہ ایسی حرکت کرنے کا نہ سوچے۔
اس تصویر کے باعث خلیجی ممالک میں ایک غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئیے کہ وہ بیرون ملک جا کر اپنے ملک و قوم کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سعودی شہری کا کہنا تھا کہ یہ شلوار اور بنیان میں ملبوس یہ انسان اپنے گھر تک سے اس حالت میں باہر نہیں آ سکتا تو ائیر پورٹ تک آنے کی ہمت کیسے ہو گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس انسان کو اپنے کیے پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔ علاوہ ازیں خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے تجویز پیش کی ہے کہ سیاحت کے لئے بیرون ملک جانے والوں کو ایک کتابچہ فراہم کیا جانا چاہئیے تا کہ وہ بیرون ملک کی ثقافت سے آگاہ ہو کر ان کے قوانین کے مطابق اسی طرح چل سکیں جس طرح اپنے ملک کے قوانین کو احترام کر تے ہیں۔