پی سی بی نے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کر لیا

بدھ 12 اگست 2015 13:12

پی سی بی نے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے قطر کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کر لیا۔پی سی بی نے پویلین اورمیڈیا سینٹر کواپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔پی سی بی نے امارات کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کر کے پی ایس ایل کے انعقاد کے لئے حتمی جواب مانگ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قطر کرکٹ حکام کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی سطح کی سہولتیں ناکافی ہیں جن کومکمل کیا جائے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے قطر حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی قطر میں سپرلیگ کرانے کا خواہشمند ضرور ہے تاہم اسٹیڈیم میں میڈیا سینٹر کو کشادہ بنایا جائے جبکہ کھلاڑیوں کیلئے پویلین کو بھی مزید بہترکیا جائے تاکہ انٹرنیشنل سٹارز سے مزین سپرلیگ کرانے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے جہاں ان سے حتمی جواب مانگا گیا ہے کہ آیا سپرلیگ کیلئے دبئی سپورٹس سٹی دستیاب ہوگا یا نہیں، پی سی بی حکام نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو واضح کیا ہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں لیگ کرانے کا پی سی بی کو کوئی فائدہ نہیں ،اگر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نہ ملا تو سپر لیگ کو متحدہ عرب امارات سے منتقل کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :