ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،رواں سال میں اب تک پاکستان کی جانب سے زیادہ رنزکپتان اظہرعلی نے بنائے

بدھ 12 اگست 2015 13:31

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،رواں سال میں اب تک پاکستان کی جانب سے زیادہ رنزکپتان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے رواں سالمیں اب تک سب سے زیادہ رنزقومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے بنائے ۔انہوں نے11میچوں کی11اننگزمیں59.36کی اوسط سے653رنزبنائے جن میں2 سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور102رنزہے۔دوسرے نمبرپرمحمدحفیظ نے13میچوں کی13اننگزمیں42.15کی اوسط سے548رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور103رنزہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپراحمدشہزاد نے14میچوں کی14اننگزمیں36.64کی اوسط سے513رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور95رنزہے۔چوتھے نمبرپرحارث سہیل نے13میچوں کی13اننگزمیں44.90کی اوسط سے494رنزبنائے جن میں5 نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور89رنزناٹ آوٴٹ ہے ۔پانچویں نمبرپرقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے9میچوں کی9اننگزمیں50.33کی اوسط سے453رنزبنائے جن میں5 نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور76رنز ہے۔

متعلقہ عنوان :