سپر لیگ‘ آفریدی، حفیظ، گیل، گپٹل ‘شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق اور سعید اجمل کو گولڈ کیٹیگری ملے گی

بدھ 12 اگست 2015 13:31

سپر لیگ‘ آفریدی، حفیظ، گیل، گپٹل ‘شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، کرس گیل اور مارٹن گپٹل جیسے کھلاڑیوں کو اے کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔ اس کیٹیگری کو گولڈ کا نام دیا گیا ہے۔ گولڈ کیٹیگری والوں کو سب سے زیادہ معاوضہ ملے گا تاہم معاوضہ کتنا ہو گا یہ فیصلہ فرنچائز مالکان کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اب سپر لیگ کو کامیاب بنانے کیلئے باضابطہ طور پر متحرک ہے۔ اس مقصد کے لئے پی سی بی نے غیر ملکی کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم بھی ہائر کی ہے۔ دو مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل یہ ٹیم مختلف ملکوں کے دورے کر کے وہاں کے کھلاڑیوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔

اے کلاس کرکٹرز کو گولڈ، بی کلاس کرکٹرز کو سلور جبکہ سی کلاس کرکٹرز کو پلاٹینیم کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہد ا?فریدی، محمد حفیظ ، کامران اکمل ، احمد شہزاد ، سہیل تنویر،سرفراز احمد گولڈ کیٹیگری میں ہونگے۔ کرس گیل، مارٹن گبٹل، لسیتھ مالنگا کو بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔ عمراکمل، مختاراحمد، نعمان انور، یاسرشاہ، انورعلی، محمد عرفان، شکیب الحسن، تشارا پریرا، براوو سلور کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، سعید اجمل کو بھی اے کیٹیگری میں شامل کئے جانے کا امکان ہے