آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار

بدھ 12 اگست 2015 13:37

آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ سے دستبردار

سڈنی ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) شہرہ آفاق آسٹریلوی ایتھلیٹ سیلی پیئرسن فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں۔ سیلی رواں سال کے شروع میں روم ڈائمنڈ لیگ کے دوران بازو کی انجری میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ 20 سے 30 اگست تک بیجنگ، چین میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ایتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اٹلی میں سیلی کے بازو کی سرجری ہوئی ہے لیکن ابھی ایک اور سرجری ہو گی جس کے باعث وہ میگا چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گی۔ سیلی نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث میگا چیمپئن شپ سے دستبرداری سے بہت مایوسی ہوئی تاہم میری ہمدردیاں ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔