افغانستان کرکٹ بورڈ کا ٹیم کوچ اینڈی مولز کے معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 12 اگست 2015 13:40

افغانستان کرکٹ بورڈ کا ٹیم کوچ اینڈی مولز کے معاہدے میں تجدید نہ کرنے ..

کابل ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچ اینڈی مولز کے معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق کیوی ٹیم کے کوچ مولز نے ستمبر 2014ء میں بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ان کا ایک سالہ معاہدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر کے ساتھ ہی ختم ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بعض انٹرنل ایشوز کی وجہ سے ان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بورڈ کے سی ای او شفیق اللہ عصمت سٹانکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ مولز اچھے کوچ ہیں اور کھلاڑیوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے جو مستقبل میں ان کیلئے معاون ثابت ہو گا تاہم کھلاڑیوں اور ان کے درمیان انڈر سٹیڈنگ کی کمی تھی جس کی وجہ سے ہم نے ان کے معاہدے میں تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :