جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 12 اگست 2015 13:40

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ پرسوں ..

ڈربن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں برس منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنر اپ کیوی ٹیم رواں ہفتے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں پر سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باضابطہ طور پر آغازپرسوں پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری میچ 16 اگست کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 اگست کو سینچورین، دوسرا میچ 23 اگست کو پوٹ چیفسٹروم جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔