کبھی الوداع نہ کہنا میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک‘ فلم کے 9 سال پورے ہونے پر کنگ خان کی ٹویٹ

بدھ 12 اگست 2015 14:10

کبھی الوداع نہ کہنا میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک‘ فلم کے 9 سال پورے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو اپنی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک قرار دیدیا۔’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کو آج پورے 9 سال مکمل ہو گئے جس کے بعد شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم کی کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

رومانوی ڈرامہ کہانی پر مبنی یہ فلم 2006 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں بولی وڈ کے متعدد بڑے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیا جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، پریٹی زنٹا، اور ابھیشیک بچن شامل ہیں۔

فلم کبھی الوداع نہ کہنا کا شمار کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں میں سب سے آخر میں ہوگا البتہ یہ فلم دونوں کی سب سے پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ کرن جوہر نے بھی ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے ٹویٹ کی، ان کا کہنا تھا کہ کبھی الوداع نہ کہنا ان کے کیرئیر کی خاص فلموں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :