وسیم اکرم آج اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں

بدھ 12 اگست 2015 14:19

وسیم اکرم آج اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست2015ء) لیجنڈ پاکستانی بائولر وسیم اکرم آج اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا کے ساتھ شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں ۔ سابق پاکستانی بائولر وسیم اکرم آج اپنی دوسری بیگم شنیرا کیساتھ شادی کی سالگرہ کی خوشیاں منا رہے ہیں ۔ وسیم اکرم اور شنیرا بارہ اگست 2013 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

(جاری ہے)

سابق سٹار کی پہلی اہلیہ ہما کینسر کے باعث 2009 میں انتقال کر گئی تھیں ۔

وسیم اکرم 104 ٹیسٹ اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ 1992 کے ورلڈ کپ میں سابق کرکٹر نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ سابق فاسٹ بائولر 1992 کے ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی تھے ۔ لیجنڈ کرکٹر نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 356 میچ کھیل کر 502 جبکہ ٹیسٹ کیرئیر میں 104 میچ کھیل کر 414 وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :