قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم فاروق ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 اگست 2015 14:23

قومی اسمبلی کا اجلاس، ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اگست 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی کے زیر صدارت اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ایم کیو ایم کا 19 نکاتی مراسلہ پیش کر رہے ہیں. ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، ایم کیو ایم کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے حامیوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سماجی، فلاحی اور تمام دیگر سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، متوسط طبقے کو جمہوری کردار ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے، ماورائے آئین چالیس سے زائد کارکنان کو قتل کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ہم نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

الطاف بھائی آزادی حق رائے استعمال کرتے ہیں.

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ہمارے کئی کارکنان کو لا پتہ کیا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے دوران بھی الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔
اس سےقبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا فیصلہ حتمی ہے اور قومی اسمبلی میں بھی استعفے آج ہی جمع کروائے جائیں گے. واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 51 اراکین نے استعفے جمع کروادئے ہیں.