لیونارڈو ڈی کیپریو میگزین کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت گئے

بدھ 12 اگست 2015 14:25

لیونارڈو ڈی کیپریو میگزین کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت گئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈیو کیپریو فرانسیسی میگزین کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت گئے ہیں تاہم میگزین نے ان پر ایک نیا الزام عائد کردیا ہے اور کہا کہ یہ مقدمہ صرف اس لئے قائم کیا گیا تھا کیونکہ لیونارڈو نسل پرست ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ٹائی ٹینک سے شہرت پانے والے اداکار نے فرانسیسی میگزین ”اووپس “ کیخلاف مقدمہ قائم کیا تھا کہ ان کے بارے میں جھوٹی کہانی کی اشاعت سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اس لئے فرانسیسی قانون جس قدر زیادہ سے زیادہ ہرجانہ ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے، میگزین ادا کرے، نیز ان کے وکلا کی فیس بھی ادا کرے۔

میگزین نے اپنی سٹوری میں دعویٰ کیا تھا کہ معروف سلیبریٹی ریہانہ ، لیورنارڈو کے بچے کی ماں بننے والی ہیں اور لیونارڈو یہ بچہ نہیں چاہتے ہیں۔ عدالت نے جھوٹا الزام لگانے اور دونوں کی نجی زندگی میں مداخلت کے الزام میں فیصلہ سنایا۔