سلمان خان سورج اور آتھیا کو سپرسٹار بنانے کے لئے کوشاں

بدھ 12 اگست 2015 14:44

سلمان خان سورج اور آتھیا کو سپرسٹار بنانے کے لئے کوشاں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہاہے کہ وہ اپنی ہوم پروڈکشن ” ہیرو“ کے باکس آفس پر مستقبل کے لئے پریشان نہیں ہیں جیسا کہ ان کا دھیان فلم کے مرکزی کرداروں سورج پنچولی اور آتھیا سیٹھی کو آئندہ بالی وڈ سٹار بنانے پر ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سنیل اور آتھیا اچھے دوست ہیں اور ان دونوں بچوں کی ذمہ داری مجھ پر ہے ہم اس فلم کے مستقبل بارے پریشان نہیں بلکہ یہ پراجیکٹ ان دونوں کے سٹار بننے کے لئے اہم ہے انہوں نے کہا کہ میرا مسئلہ اس وقت بجٹ نہیں بلکہ انہیں سپرسٹار بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :