گال ٹیسٹ ، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 183 پر آئوٹ ، ایشون کے چھ شکار

بدھ 12 اگست 2015 14:56

گال ٹیسٹ ، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 183 پر آئوٹ ، ایشون کے چھ شکار

گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اگست۔2015ء) گال ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی اننگز آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 183 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ، انڈیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 15 رنز پر دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دیں ، کرونا رتنے 9 اور جے کے سلوا 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ، انڈیا کی ٹیم نے میزبان ٹیم پر دبائو بنائے رکھا اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی پوری کوشش کی ۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے لنچ تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنا ئے ۔ ورون ایرون اور ایشانت شرما نے 1،1 اور ایشون نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 183 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ، میتھیوز 64 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ چندی مل نے 59 رنز کی اننگز کھیلی روی چندرن ایشون نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، جبکہ امیت مشرا نے دو وکٹیں لیں ،